بی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ، قانون ہاتھ میں لینے کا الزام
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کانگریس قائدین کے ایک وفد کے ساتھ مہا نیوز چیانل کے دفتر کو پہونچ کر معائنہ کیا ۔ حملے کی سخت مذمت کی ۔ اس موقع پر صدر ٹمریز فہیم قریشی ، کانگریس کے رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو ، رکن قانون ساز کونسل بی وینکٹ اور دوسرے موجود تھے ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ میڈیا ، عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے ۔ اس پر حملہ کرنا جمہوریت پر حملہ کرنے کے مترادف ہے ۔ اگر میڈیا کے خبروں کی ترسیل پر کسی کو اعتراض ہو تو وہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے اس کو درست کراسکتے ہیں اور اپنا موقف بھی عوام کے سامنے پیش کرنے کی مکمل آزادی ہے ۔ مگر میڈیا ہاوزس کے دفاتر پر راست طور پر حملے کرنا ، میڈیا کے نمائندوں کو ڈرانا دھمکانا اور فرنیچر کے علاوہ گاڑیوں کو نقصان پہونچانا ناقابل معافی جرم ہے جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ فون ٹیاپنگ کی تحقیقات ریاست میں موضوع بحث بن گیا ہے ۔ اس پر عوام حقائق جاننا چاہتے ہیں ۔ مہا نیوز چینل نے اس کیس کے تعلق سے اگر کچھ تشہیر کیا ہے تو بی آر ایس کو آگ بگولہ ہونے اور اپنے غنڈوں سے حملہ کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیر پونم پربھاکر نے مہا نیوز چینل پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ۔ اس حملے کے بعد بی آر ایس کی حقائق عوام کے سامنے آگئی ہے ۔ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حملوں پر اتر آئی ہے ۔۔ 2