پونم پربھاکر پر بنڈی سنجے کی تنقید مسترد

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کریم نگر کانگریس کے دفتر میں سٹی ورکنگ صدر ایس اے محسن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگرایم پی بنڈی سنجے کمار بدحواس ہو چکے ہیں اور نوجوانوں کو ملک، مذہب، ذات پات اور مذہب کے بارے میں بھڑکا ر ہے ہیں گویا وہ جان گئے ہیں کہ آنے والے انتخابات میں وہ شکست سے دو چار ہوں گے۔کانگریس قائد پونم پربھاکر پر تنقید کرنے کا انہیں کوئی حق نہیں ہے۔پونم پربھاکر وہ آدمی ہے جس نے تلنگانہ کے لیے لڑااور اپنے دور میں کئی ایک ترقیاتی کام کیے۔ انہوں نے سوال کیا کے کریم نگر کے لیے بحیثیت ایم پی کیا کیا ؟ بنڈی سنجے نے بطور ایم پی کچھ نہیں کیا۔ انھوں نے بنڈی سنجے کو خبردار کیا کہ وہ قابو میں رہیں اور پونم پربھا کر کے خلاف زبان نہ کھولیں ۔ اس پروگرام میں عبدالرحمن یوتھ کانگریس اسمبلی کے صدر محمد عامر، احمد علی، شاہ باز، اظہر، شاہد خان، ذکی اور دیگر موجود تھے۔

نارائن پیٹ کلکٹر نے میڈیکل کالج کے انتظامات کا جائزہ لیا
نارائن پیٹ ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا نے نو تعمیر میڈیکل کالج کے منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ اس تعلیمی سال میں میڈیکل کالج کے تمام انتظامات مکمل کریں۔ ضلع کلکٹر کے چیمبر میں میڈیکل کالج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ فرنیچر تیار کیا جائے۔ ہاسپٹل میں علیحدہ طور پر اسٹاف روم اور سرجری کے لئے آپریشن تھیٹر قائم کرنا چاہتے ہیں اور کالج میں سٹیزن چارٹ بورڈ لگانا چاہتے ہیں۔ میڈیکل ہسپتال کا بورڈ بنانے کا حکم دیا۔ کلکٹر نے اسٹاف کی بھرتی کے بارے میں دریافت کیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رام کشن سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رنجیت کمارافسران پاوانی اور دیگر نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔