نئی دہلی : سی آر پی ایف افسر پونم گپتا راشٹرپتی بھون میں شادی کرنے والی پہلی شخصیت بننے جا رہی ہیں، کیونکہ ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلی بار صدرکے سرکاری رہائش گاہ میں شادی کی تقریب کی اجازت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سی آر پی ایف اسسٹنٹ کمانڈنٹ پونم گپتا جنہوں نے74ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران آل ویمن سی آر پی ایف دستے کی قیادت کی تھی، 12 فروری کو راشٹرپتی بھون میں شادی کریں گی۔ پونم گپتا سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے 74ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران آل ویمن سی آر پی ایف دستے کی قیادت کی تھی۔ وہ اس وقت راشٹرپتی بھون میں عہدیدار ہیں ۔