پونٹنگ ایشانت شرما کے سب سے پسندیدہ شکار

   

نئی دہلی۔ یکم ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایشانت شرما کا شمار ہندوستان کے بہترین تیز گیندبازوںمیں ہوتا ہے ۔ان کی گیند بازی کی رفتار تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہے ۔ جواگل سری ناتھ کی بعد ایشانت شرما کا شمار ہندستان کے سب سے تیز گیندبازوں میں کیا جاتا ہے ۔6 فٹ 4 انچ کے قد آور تیز گیند باز ،حریف ٹیم کے بلے بازوں کو اپنی نپی تلی اورتیز گیند بازی سے حد درجہ پریشا ن کرنے والے ایشانت شرما نے اپنے قد کا بخوبی فائدہ اٹھایا اور موجودہ ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی اُٹھارہے ہیں۔ایشانت شرما کی پیدائش 2 ستمبر 1988 میں دہلی کے پٹیل نگر میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی تعلیم دہلی کے گنگا انٹر نیشنل اسکول سے مکمل کی۔ دسمبر 2016 کو ایشانت شرمانے باسکٹ بال کھلاڑی پرتیما سنگھ سے شادی کی۔ایشانت شرما نے ٹیم انڈیاکے کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ اپنے کرکٹ کرئیر کاآغاز کیا تھا۔ دونوں نے فرسٹ کلاس کریئر اور رنجی ٹرافی میں ایک ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ایشانت نے ڈومیسٹک کرکٹ کم وقفے کیلئے کھیلی۔ انہوں نے صرف 14 فرسٹ کلاس مقابلے کھیلے ۔ 2006-07 میں جب وہ صرف 18 برس کے تھے تب جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے ایشانت شرما کو ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی لیکن وہ اس دورے پرنہیں جاسکے ۔2011میں ٹسٹ میچوںمیں 100 وکٹ لینے والے وہ بھی سب سے کم عمر میں پانچویں گیند باز بنے ۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ایشانت شرما کے سب سے پسندیدہ شکار تھے ۔ حالانکہ ایشانت نے انگلینڈ کے سلامی بلے باز اینڈریو اسٹراس کو سب زیادہ 9 مرتبہ اپناشکار بنایا۔