حیدرآباد ۔ ابھیشیک شرما آئی پی ایل 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھل رہے ہیں۔ اگرچہ وہ شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں لیکن ان کی اننگز زیادہ دیر نہیں چل سکی۔ اس کے لیے اپنے استاد مانے جانے والے یوراج سنگھ اکثر انہیں ڈانٹتے رہے ہیں۔ خود ابھیشیک بھی کئی بار اس کا ذکر کر چکے ہیں۔ فی الحال وہ دہلی کیپٹلزکے کوچ رکی پونٹنگ کے مشورے کی وجہ سے ان کے مداح بن گئے ہیں۔ دراصل ابھیشیک نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی شروعات دہلی کیپٹلس سے کی تھی۔ اب پونٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان سے کیسے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار وہ بڑا ہٹ لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو ئے تھے۔ تب پونٹنگ نے ان سے کہا کہ اگلی بار وہ اس شاٹ کو باؤنڈری سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں۔ پونٹنگ کے بارے میں اس بات نے ان کا دل جیت لیا۔ ابھیشیک نے سن رائزرس حیدرآباد کے پوڈ کاسٹ میں اس کا ذکر کیا ہے۔ ابھیشیک شرما نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی کسی کوچ سے ایسا نہیں سنا۔ ہندوستان میںکوچز عموماً ایسے شاٹس کھیلنے پرکھلاڑیوں کی سرزنش کرتے ہیں۔ زیادہ تر کوچ کم خطرناک شاٹس اور لمبی اننگز کھیلنے کی ہدایت دیتے ہیں لیکن کوئی بھی بیٹر کے اٹیک کی تعریف نہیں کرتا۔ ایسے میں پونٹنگ کی سوچ نے انہیں پرعزم بنادیا ۔ پونٹنگ کے الفاظ نے ان کے خوف کو مکمل طور پر دورکردیا اور انہیں ایک مختلف ذہنیت بھی دی۔ ابھیشیک شرما نے 2018 میں اپنا آئی پی ایل ڈیبیوکیا لیکن ان کا بیٹ 6 سیزن تک خاموش رہا۔ شروع میں انہیں کم مواقع ملے لیکن جب موقع ملے تب بھی وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اب اس سیزن میں وہ ایک نئے اوتار میں نظر آئے ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹ سے دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل 2024 کی 12 اننگز میں 205 کے زبردست اسٹرائیک ریٹ سے401 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک وہ 30 چوکے اور 35 چھکے بھی لگا چکے ہیں، یعنی انہوں نے صرف باؤنڈری سے 330 رنز بنائے ہیں۔ ان کی بیٹنگ کو دیکھ کر ابھیشیک کو آنے والے وقت میں ہندوستانی ٹیم کا اسٹار بتایا جا رہا ہے۔
اولمپکس کیلئے بہتر تیاری جاری : ہرمن
بنگلورو: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد ان خامیوں کی نشاندہی کی ہے جن پر توجہ کی ضرورت ہے اور وہ پرو لیگ کے سخت یورپی مرحلے کے لیے تیار ہے، کپتان ہرمن پریت سنگھ نے اتوارکو کہا۔ پچھلے مہینے، ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والے ہندوستان میزبان سے اپنے تمام میچ ہار گئے، جس سے اس سال کے آخر میں پیرس گیمز کے لیے ان کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے لیکن ڈریگ فلکر ہرمن پریت نے کہا کہ اسکواڈ نے بہت زیادہ شدت کی تربیت کی ہے اور ٹیم کا اعتماد بڑھتا ہی جا رہا ہے۔