پونچھ سرحد پرجنگ بندی کی خلاف ورزی

   

پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ ،ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی
جموں ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب سرحدی علاقوں پر شدید فائرنگ کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کئی سرحدی مقامات پر بالخصوص کیرنی سیکٹر میں 10 بجے دن چھوٹے اسلحہ کے ساتھ شدید فائرنگ شروع ہوئی اور ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کی جس کے بعد سرحد کی دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور آخری اطلاعات ملنے تک دونوں طرف سے فائرنگ جاری تھی تاہم ہندوستان میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔