پونچھ میں ایل او سی پار کرنے والے شخص کا کورونا ٹسٹ کیا گیا

   

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں کل مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول عبور کرنے کے بعد حراست میں لئے جانے والے 28 سالہ شخص کے کورونا ٹسٹ کے لئے نمونے لئے گئے ہیں۔اس شخص کی شناخت عبدالرحمان ولد عبدالرشید ساکنہ ناکیال ضلع کوٹلی پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بطور ہوئی ہے ۔بلاک میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے لئے موصوف کے نمونے لئے گئے ہیں تاہم رپورٹ ابھی نہیں آیا ہے ۔