جموں۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر پر آج صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں سرحد کے اس پار کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے اور کئی مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شیلنگ کی وجہ سے کچھ مکانات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔