جموں، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں شاہپور اور کیرنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ایک دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے شاہپور اور کیرنی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بدھ کو قریب بارہ بجے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔