جموں، 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹکام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع بال آشرم میں گزشتہ رات آگ لگ گئی لیکن وہاں مقیم 60 سے زائد بچوں کو بروقت محفوظ نکال لیا گیا ۔ پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راہول یادو نے آج بتایا کہ جمعہ کی نصف شب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بال آشرم میں آگ لگ گئی جسے بچوں نے فوری طور پر دیکھ لیا اور شور مچا دیا ۔ اس کے بعد پولیس، فائر بریگیٖڈ اور ایمرجنسی سرویس کے اہلکار وہاں پہنچے اور بچوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔