پونچھ میں برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی ہلاک

,

   

جموں، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں جمعرات کے روز برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی اہلکار کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر ایک زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی آر) کے سو جیاں سیکٹر میں فوج کی 40 راشٹریہ رائفل (آر آر) کی ایک چوکی برفانی تودے کی ذد آ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی جبکہ دیگر ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی راحت و بچاو کارروائی شروع کاروائیاں شروع کر دیں گی اور برف ہٹا کر زخمی فوجی اہلکار ہرپریت سنگھ ساکن پنجاب کو علاج کے مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت سپن مہرا ساکنہ کانگڑہ ہماچل پردیش کے طور پر ہوئی ہے ۔

کشمیر شاہراہ پرٹریفک کی نقل وحمل بحال
سری نگر،3 جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی واحد قومی شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔ گذشتہ روز برف باری کے باعث شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رکھا گیا تھا۔محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ کو جمعرات کو ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے کھول دیا گیا تاہم 434 کلو میٹر لمبی سرینگر۔لیہہ قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل بند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج یعنی جمعرات کو گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہوگی جبکہ کسی بھی گاڑی کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تاہم کل بڑی تعداد میں مسافروں کو ریل کے ذریعہ بانہال سے سرینگر سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ، حادثوں اور رام بن اور رامسو کے درمیان تودے گر آنے کے خد شات کے پیش نظر گذشتہ ایک سال سے یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کی اجازت ہے ۔