پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تلاشی مہم

   

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے جمعرات کی صبح متعدد رہائشی اور جنگلات کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے رہائشی اور جنگلات کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقوں کو محاصرے میں لے کر کھوجی کتوں اور ڈرون کیمروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔