پونچھ میں مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں 4 افراد گرفتار

   

جموں۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے ترجمان نے چہارشنبہ کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع سے مویشیوں کی غیر قانونی منتقلی انجام دینے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سہ شنبہ کے دن پولیس نے سورن کوٹ اور بارہ مولا میں مویشی منتقل کرنے والی ٹرکوں کو روک لیا اور غیر قانونی طور پر لے جانے والے 16 مویشیوں کو ضبط کرلیا۔ چاروں ٹرکوں کے ڈرائیوروں عابد امین، عابد رفیق، رفاقت احمد اور جمیل احمد کو گرفتار کرکے ان لوگوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔