پونچھ میں ہند- پاک افواج کا آمنا سامنا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں

   

Ferty9 Clinic

جموں12مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ اور شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے سوجیان سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کی صبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید گولہ باری شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کی گولہ باری کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔