پونیا نے ضمنی انتخابات میں جیت پر دپتی مہیشوری کو مبارکباد دی

   

جے پور: راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے راجسمند ضمنی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی امیدوار دپتی کرن مہیشوری کو جیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ امید ہے کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ ملکر پوری محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے راجسمند کو ترقی کی راہ پر آگے لے جائیں گی۔خیال رہے کہ بی جے پی کی امیدوار دپتی مہیشوری نے اپنے نزدیکی حریف کانگریس کے امیدوار تن سکھ بوہرا کو پانچ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے ۔