پونیا کی آسٹریلیا میں این آر آئیز سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

جے پور : راجستھان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر ستیش پونیا نے آسٹریلیا میں این آر آئیز سے بات چیت کی۔آسٹریلیا میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے ہر حصے میں ہندوستانی لوگوں کا فخر بڑھاتے ہیں، جب ہم بیرون ملک رہنے والے ہندوستانیوں سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ مودی جی کی آمد سے نہ صرف ہندوستان کا دنیا میں ساکھ بڑھی ہے بلکہ ہندوستان کے ویزے کی ساکھ بھی بڑھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی ہمیشہ پوری دنیا میں رہنے والے ہندوستانیوں کی خوشی اور غم میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔مسٹر مودی کے حالیہ دورہ آسٹریلیا نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو نئی تقویت دی ہے ۔ اس سے ہندوستان اور راجستھان کی ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مودی کی موثر قیادت کی طاقت ہے کہ روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین میں پھنسے ہزاروں بچوں کو بحفاظت ہندوستان واپس لایا گیا جس میں راجستھان کے طلباء بھی بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ۔