پونے فلائیٹ منسوخ ، مسافروں کو ناسک سے براہ سڑک لیجایا گیا

,

   

ناسک ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الائینس ایر جو ایرانڈیا کی جزوی ملکیت والا ادارہ ہے نے اپنی ناسک ۔پونے روٹ کی فلائیٹ کو منسوخ کردیا ۔ پونے ایرپورٹ پر NOTAM جاری کیا گیا تھا جس کے باعث فلائیٹ منسوخ کی گئی ۔ طیارہ مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ فلائیٹ کی منسوخی سے 28 مسافروں کے منجملہ 18 مسافروں کو سڑک کے راستے پونے پہونچایا گیا ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ فلائیٹ حیدرآباد سے براہ ناسک ہوتے ہوئے پونے جارہی تھی ۔