پونے میںکورونا وائرس کا خوف، امتناعی احکام نافذ

   

پونے ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے پونے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مہاراشٹرا کے اس دوسرے بڑے شہر میں گھر گھر سروے کے مقصد سے 130 ٹیمیں قائم کی گئی ہیں ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ ٹیمیں ان علاقوں کو روانہ ہوگئی ہیں جہاں اس شہر میں کورونا وائرس کے مریض سکونت پذیر ہیں اور ان علاقوں کے دیگر ساکنان کے اسکریننگ ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔ وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذکرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔ پی ایم پی کے ایڈیشنل سکریٹری روبال اگروال نے کہا کہ ’’(وباء پر) قابو پانے کے منصوبہ کے حصہ کے طور پر 130 ٹیمیں قائم کی گئی ہیں ۔ ہر ایک ٹیم میں محکمہ صحت کے 30 ارکان شامل ہیں ۔ ان علاقوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے جہاں کورونا وائرس کے مریض پائے گئے تھے۔ سروے کے دوران افراد کو سب سے الگ تھلگ اپنے گھروں میں محفوظ رہنے کے مشورے دیئے جائیں گے۔ پونے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کورونا وائرس کے ساتھ مریض پائے گئے تھے ۔