ممبئی : اعظم کیمپس کے سابق صدر اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے منورپیر بھائی کی تعلیمی، سماجی اور ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتاہے ،وہ ہمیشہ قوم وملت کی خدمت کی اور پسماندہ طبقات کو کبھی فراموش نہیںکیا۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اسلم چشتی فرینڈس سرکل کے زیر اہتمام پونے مہاتما پھولے سنسکرتک بھون میں جشن منور پیر بھائی اور کل ہند مشاعرہ کے موقع کیا ۔