ناگپور : مہاراشٹرا کے پونے میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا، ایک شخص نے سرعام خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا جبکہ حملہ کے وقت پارکنگ یارڈ میں کئی لوگ تھے لیکن کسی نے خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ خاتون کو کمپنی کی پارکنگ یارڈ میں اسی کے ایک ساتھی نے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا۔ کئی لوگوں نے اس خوفناک حملے کو دیکھا، لیکن کسی نے مداخلت نہیں کی۔حملہ آور شخص کی شناخت 30 سالہ کرشنا قنوجا کے طور پر کی گئی جو ڈبلیو این ایس گلوبل کمپنی کا اکاؤنٹنٹ بتایا گیا نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ساتھی 28 سالہ شوبھدا کودارے نے اس سے کئی بار والد کی بیماری کا بہانہ بناکر رقم اُدھار لی تھی۔