پونے میں یکطرفہ محبت کا شاخسانہ دن دہاڑے 19سالہ طالبہ پر ہتھیار سے حملہ

   

پونے : مہاراشٹرا کے پونے شہر سے منگل کو ایک ویڈیو وائرل ہوا جہاں ایک نوجوان نے دن دہاڑے 19سالہ طالبہ پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں طالبہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ یہ واقعہ سدا شیو پیٹھ علاقہ میں تلک میموریل ہال کے قریب پیش آیا ۔ نوجوان اور لڑکی دو نوجوانوں کی بدولت حملہ سے بال بال بچ گئی ۔ بتایا جارہاے ہے کہ متاثرہ اور ملزم ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے ، لڑکی نے لڑکے سے بات کرنا چھوڑ دی تھی جس پر اس نے طیش میں آکر اسے درانتی مارکر شدید زخمی کردیا ۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔