مہاراشٹر کے پونے کی ایک عدالت نے جمعہ کو یہاں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں ہندو مذہبی رہنما کالی چرن کو ضمانت دے دی، انہیں رائے پور جیل بھیج دیا گیا جہاں ان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 26 دسمبر 2021 کو منعقدہ ایک مذہبی تقریب میں مہاتما گاندھی کے خلاف مبینہ طور پر “قابل اعتراض” زبان استعمال کرنے پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔