٭٭ پونے کے ایک ہاسپٹل کی لفٹ میں 13 افراد تقریباً 2گھنٹوں تک پھنسے رہے ۔ بعدازاں انہیں فائر بریگیڈ عملہ نے محفوظ طریقہ سے نکال لیا ۔ فائر آفیسر شیواجی چوہان نے بتایا کہ نوبل ہاسپٹل کی لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد آنے سے یہ افراد پھنس گئے تھے ۔ لفٹ میں صرف 7افراد کی گنجائش ہیں ۔اس واقعہ کے بعد ہاسپٹل میں کچھ دیرکیلئے سنسنی دیکھی گئی ۔