پونے: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد کی حالت تشویشناک

   

پونے سے ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر آئی ہے جس میں پائلٹ سمیت چار افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر گرنے سے چاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر نجی کمپنی کا تھا، اس کے گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق پونے میں ہفتہ کو شدید بارش اور آندھی کی وجہ سے موسم بہت خراب ہے۔ اس خراب موسم کے باعث نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر بڑے حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں کپتان سمیت کل چار افراد سوار تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 ہے۔ہیلی کاپٹر ممبئی سے حیدرآباد جا رہا تھا۔معلومات کے مطابق، یہ ہیلی کاپٹر جو پونے میں حادثہ کا شکار ہوا، ممبئی سے حیدرآباد جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر نے ممبئی کے جوہو سے اڑان بھری تھی۔ ایسے میں سفر کے دوران وہ خراب موسم اور تکنیکی خرابی کے باعث پونے کے پوڈ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہو گئے۔