پون کلیان اے پی کے آئندہ چیف منسٹر ہوں گے : مایاوتی

   

مایاوتی کو وزیر اعظم کی کرسی پر دیکھنا پون کلیان کا خواب
وشاکھاپٹنم۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور جے ایس پی سربراہ پون کلیان نے ایک دوسرے کو وزیر اعظم اور چیف منسٹر کی کرسیوں پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مایاوتی نے یہاں جے ایس پی کی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ اداکار سے سیاستداں بننے والے پون کلیان آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوں گے۔ علاوہ ازیں بی ایس پی ، جے ایس پی اور بائیں بازو کی جماعتیں اس ریاست میں مخلوط حکومت بنائیں گی۔ پون کلیان نے اس ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ مایاوتی کو وزیر اعظم کی کرسی پر دیکھنا ان کا خواب ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے پون کلیان نے کہا کہ کے سی آر نے ملک کی نو زائیدہ ریاست میں دلت چیف منسٹر بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔