حیدرآباد۔ اداکار سے سیاستدان بننے والے پون کلیان نے خود قرنطینہ اختیار کرلیا ہے کیونکہ ان کے پرسنل اسٹاف میں دو کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ پون کلیان نے ڈاکٹرس کے مشورہ پر خود کو قرنطینہ میں کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پارٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پون کلیان کے شخصی عملہ کے کئی ارکان گذشتہ چند دنوں میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔