حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے آج اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔ وجئے واڑہ میں اپنے کیمپ آفس میں خصوصی پوجا کے بعد پون کلیان نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ پون کلیان کو پنچایت راج، دیہی ترقی، ماحولیات، جنگلات جیسے اہم قلمدان دیئے گئے ہیں۔ پون کلیان نے جائزہ حاصل کرتے ہی متعلقہ محکمہ جات کی فائیلوں پر دستخط کئے۔ انہوں نے ضمانت روزگار اسکیم کا بجٹ جاری کرنے سے متعلق فائیل پر دستخط کی۔ اس موقع پر پون کلیان کے بھائی ناگا بابو، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ مختلف وزراء نے پون کلیان کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں پون کلیان نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ اسی دوران آندھرا پردیش کابینہ کا اجلاس 24 جون کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔1