حیدرآباد 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) جن سینا کے صدر پون کلیان نے کہاکہ تلنگانہ عوام کی جدوجہد کے جذبہ سے انھیں ہمیشہ حوصلہ ملا ہے۔ چیوڑلہ میں پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے پون کلیان نے کہاکہ جب وہ سیاست میں داخل ہوئے تب بہت سے لوگ انھیں ڈراتے رہے لیکن تلنگانہ عوام نے ان کی ہمت بندھائی۔ پون کلیان نے کہاکہ وہ ان لوگوں کا ساتھ دینے تیار ہیں جو تلنگانہ کے عوام کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔