پون کھیڑا کو جہاز سے اتارنا قابل مذمت :گہلوت

   

جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے رائے پور کانگریس اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا کو آسام پولیس کے ذریعہ طیارے سے اتارے جانے کی سخت مذمت کی ہے ۔گہلوت نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مسٹر کھیڑا کو کانگریس اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی سے رائے پور جاتے ہوئے آسام پولیس نے فلائٹ سے اتار دیا۔ ایسی کون سی ایمرجنسی تھی کہ آسام پولیس نے دہلی آکر یہ حرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے رائے پور میں چھاپے مارے اور اب اس طرح کی کارروائی بی جے پی کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہے ۔ یہ قابل مذمت ہے ۔