پون کھیڑا کو ملی بڑی راحت، سپریم کورٹ نے گرفتاری پر لگائی عبوری روک

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے ان کی گرفتاری پر عبوری روک لگا دی ہے اور سبھی ایف آئی آر کو یکجا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملہ کی اگلی سماعت پیر کو مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ دہلی کی نچلی عدالت شام تک کھیڑا کو عبوری ضمانت دے گی، جس کے بعد اس معاملہ کی پیر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔