ماسکو: صدر روس ولادیمیر پوٹن کو 2021ء کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ روس کے معروف مصنف سرگیئی کومکوو نے پوٹن کو اس انعام کیلئے نامزد کیا ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان دامتری پیسکوو نے کہا کہ اس عہدے کے نامزد افراد کے انتخاب کیلئے کچھ طریقۂ کار ہیں۔ قبل ازیں 9 ستمبر کو صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ناروے کی پارلیمنٹ نے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کیا تھا۔ ٹرمپ کو اسرائیل اور یو اے ای کے مابین امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر نامزد کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کو اگر نوبل امن انعام مل جاتا ہے تو وہ مسلسل دوسرے امریکی صدر ہوں گے جو اس انعام سے نوازے جائیں گے۔
