پوٹن سے صدر امارات شیخ زاید کی ملاقات

   

ماسکو : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر ولایمیر پوٹن کے ساتھ یوکرین روس جنگ کے معاملے پر انتہائی ہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کا امکان کھلا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔پوٹن نے امارات کے صدر کو یوپر کے سب سے بڑی نیوکلیئر پلانٹ واقع زپوریزہزیہا کے بارے میں صورت حال سے بڑی تفصیل سے آگاہ کیا۔ دونوں سربراہان کی یہ ملاقات سینٹ پیٹرز برگ میں ہوئی ہے۔یہ نیوکلیئر پلانٹ یوکرین سے چھینے گئے جنوبی شہر زپوریزہزیہا میں قائم ہے اور حالیہ دنوں سے دونوں متحارب فریق ایک دوسرے پر ممکنہ جوہری خطرے کے اسباب پیدا کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے مے مطابق صدر پوٹن نے ان کوششوں سے بھی اماراتی معزز مہمان کو آگاہ کیا جو روس کی طرف سے اس پلانٹ کی حفاظت کے لیے کی جارہی ہں تاکہ کوئی صورت نہ پیدا ہو جائے۔