پوٹن نے سرد جنگ کے جوہری معاہدے

   

Ferty9 Clinic

سے نکلنے کے فیصلے پر دستخط کر دیئے
ماسکو ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے سرد جنگ کے زمانے میں طے پانے والے ایک جوہری معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ کی طرف سے آئی این ایف نامی اس معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کریملن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمر پوٹن نے روس کے سابق سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کے فیصلے پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔ امریکہ نے رواں برس اگست میں اس معاہدے سے الگ ہونا ہے۔