پوٹن کا امریکہ۔ ایران نیوکلیئرمذاکرات پر عمانی سلطان کے ساتھ تبادلہ خیال

   

ماسکو : روس کے صدر پوٹن اور عمان کے سلطان ھیثم بن طارق السعید کی ملاقات میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئرایشو پر مذاکرات اہم موضوع رہے ہیں۔ سلطان ھیثم بن طارق السعید منگل کے روز روس کے کے دورہ پر تھے۔کریملن کے ترجمان کے مطابق کریملن کے خارجہ امور پالیسی کے لیے معاون یوری اشکوف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے اب تک کے حاصل پر بات کی ہے۔ایرانی جوہری پروگرام پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان عمان کی میزبانی میں اب تک مذاکرات کے دو الگ الگ دور ہو چکے ہیں۔ پہلا دور مسقط میں ہوا جبکہ دوسرا دور روم میں عمان سفارت خانے کی میزبانی میں کیا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کو کافی مثبت انداز سے بیان کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ کی اصل تشویش یہی رہی ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو ایران جوہری ہتھیاروں کا حصول ممکن بنا سکتا ہے۔روسی ترجمان نے کہا ‘ ہمیں امریکہ و ایران کے ان مذاکرات کے نتائج کا انتظار ہوگا اور اس سلسلے میں ہم اپنے اتحادی ایران کے ساتھ بھی قریبی رابطہ میں ہیں۔ جہاں ضرورت پڑی ہم مدد کر سکتے ہیں