پوٹن کا بیلاروس کو مدد کی پیشکش : صدر لوکاشینکوف کا ادعا

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بیلاروس میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے منسک حکومت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ہفتے کے روز صدر پوتن سے فون پر بات چیت کے بعد بتائی۔ لوکاشینکو نے اپنے آرمی چیف کو بتایا کہ ماسکو نے منسک کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیشکش کی ہے۔ سن 1994 سے بیلاروس پر حکومت کرنے والے الیگزینڈر لوکاشینکو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ان پر مظاہرین کا مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے۔