پوٹن کا دورہ امارات، ولیعہد محمد بن زایدسے ملاقات

,

   

Ferty9 Clinic

دبئی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن دورہ سعودی عرب کے بعد چہارشنبہ کو متحدہ عرب امارات کے دورہ پر ابوظہبی پہونچے۔ 12 سال کے دوران یہاں اُن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ پوٹن نے ایرپورٹ پر ولیعہد محمد بن زاید النھیان سے ملاقات کی۔ سعودی عرب میں اُنھوں نے تیل سے متعلق اُمور و مسائل پرگفت و شنید کی تھی۔ روس اب اوپیک کے ساتھ کام کررہا ہے کیوں کہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والی اس تنظیم میں شامل نہ رہنے والے ممالک توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو رکھنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ اس دوران تہران اور واشنگٹن کے درمیان اس علاقہ میں کشیدگی میں زبردست اضافہ جاری ہے۔ قبل ازیں پوٹن نے 2007 ء میں امارات کا دورہ کیا تھا۔