ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے روس کی بحری فوج کو جلد ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کر نے کا اعلان کیا ہے ،سینٹ پیٹرز برگ میں یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیروسی صدر نے کہا کہ میزائلوں کی فراہمی آئندہ چند ماہ میں شروع ہو گی،یوم بحریہ کے موقع پر روسی بحری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، روس ی میڈیا کے مطابق یوم بحریہ کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں پریڈ کا اہتمام کیا گیاجس میں روسی نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔ پریڈ میں روسی بحری جنگی جہاز، کشتیاں اور بحریہ میں شامل ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، جنگی صورت حال کے باوجود شہری پریڈ دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔