ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست گفتگو کو اشارہ دے دیا۔روسی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدہ کو آگے بڑھانے کیلئے یوکرین کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، روس کسی بھی مجوزہ امن اقدام پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ولادیمیر پووٹن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ ہم کسی بھی امن اقدام کے بارے میں مثبت رویہ رکھتے ہیں، امید ہے یوکرینی حکومت بھی ایسا ہی محسوس کریں گے۔