سکیوریٹی اہلکاروں نے شور اور صدر کے فرش سے ٹکرانے کی آواز سنی
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی صحت کے بارے میں کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد مبینہ طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ یہ خبر ٹیلی گرام گروپ جنرل ایس وی آر نے شیئر کی ہے۔ اس تنظیم کا دعویٰ ہے کہ وہ روس کے ریٹائرڈ انٹیلی جنس افسران اور کریملن کے اہلکاروں سے معلومات حاصل کرتی ہے۔ٹیلی گرام گروپ کی خبر برطانوی خبر رساں اداروں دی مرر، جی بی نیوز اور دی ایکسپریس نے شائع کی ہے۔ اتوار کی رات تقریباً 9.05 بجے پوٹن اپنے بیڈ روم کے فرش پر کھانے پینے کی اشیاء کے پاس پڑے پائے گئے، جب ان کے سیکورٹی اہلکاروں نے شور اور صدر کے فرش سے ٹکرانے کی آواز سنی تو وہ کمرے میں پہنچ گئے۔پوٹن کو دل کا دورہ پڑا۔ یہ خبر پھیلتے ہی روسی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوٹن کو اتوار کی رات اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ اپنے بیڈروم میں تھے۔وہ اپنے بیڈروم میں فرش پر پڑے پائے گئے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ جنرل ایس وی آر ٹیلی گرام گروپ نے لکھا، یہ ممکن ہے کہ جب صدر پوٹن گرے تو ان کا ہاتھ میز پر رکھے برتنوں کو چھو گیا ہو اور شور سن کر ہی سیکیورٹی اہلکار کمرے میں آگئے۔ یلی گرام گروپ کا مزید کہنا تھا کہ جب پوٹن فرش پر گرے تو ان کی آنکھیں لڑھک گئیں۔ جنرل ایس وی آر کے مطابق صدر پوٹن کے ڈاکٹر کو ساتھ والے کمرے سے بلایا گیا۔ پوٹن کو فوری علاج کے بعد ہوش آیا۔ اس کے بعد پوٹن کو دوسرے کمرے میں لے جایا گیا جہاں صحت کی سہولیات میسر تھیں۔