پوٹن کی السیسی سے غزہ پر بات چیت

   

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزّہ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔کریملن پیلس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن اور سیسی کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات طے پائی۔مذاکرات میں اسرائیل ۔فلسطین جھڑپوں اور علاقے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے بچوں اور عورتوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہری اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔مذاکرات میں خونریزی کے فوری سدّباب ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزّہ کے شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ “روس اور مصر ،بین الاقوامی قانون کی بنیادوں پر اسرائیل کے ساتھ امن و سلامتی کے ماحول میں، آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کے ذریعے علاقائی صورتحال کے حل کے حامی ہیں”۔پوتن نے، روسی شہریوں کے غزہ سے انخلاء کے دوران، مصر کے تعاون پر سیسی کا شکریہ ادا کیا۔