ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ انہیں اور امریکی صدر جو بائیڈن کو آئندہ دنوں میں آن لائن رابطہ کاری کرنی چاہیے۔ پوٹن نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک خطاب کے دوران یہ مشورہ دیا کہ یہ مجوزہ گفتگو براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔ ایک روز قبل ایک امریکی نشریاتی ادارے پر اپنے انٹرویو میں بائیڈن نے ایک سوال کے جواب میں روسی صدر کو ’قاتل‘ قرار دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے روسی صدر کی پیشکش پر رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا اہم انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کو اپنے کہے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
