ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے فلسطین کے علاقے غزہ سے ایک روسی شہری کی رہائی پر حماس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پوٹن نے گزشتہ روز کریملن میں ، حال میں ہی رہا کئے گئیروسی شہری ،الیگزینڈر ٹروفانوف اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔ جاری کردہ بیان میں پوٹن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات نے ٹروفانوف کی رہائی ممکن بنائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یقیناً ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ، اس صورتحال کے شکار تمام افراد کی رہائی کے لئے، ایسے کامیاب اقدامات بار بار کئے جا سکیں۔ رہا ہونے والے شہری اور اس کے کنبے سے ملاقات میں پوٹن نے حماس کی سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہیکہ “حماس نے ہماری اپیل کو سنا اور یہ انسانی اقدام کر کے آپ کو رہا کیا گیا ہے۔ میں آپ کو اس پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، پوٹن نے ٹروفانوف کی والدہ ایلینا اور ان کی منگیتر ساپیر کوہن کو بھی پھول پیش کئے ہیں۔