پوٹن کی ٹرمپ کو حمایتامریکی سیاسی نظام بوسیدہ

   

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف جاری امریکا میں عدالت کارروائیوں کو امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی قرار دیا ہے اور امریکی جمہوریت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شہر ولادی ووستوک میں 2023 کے مشرقی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ ٹرمپ کے معاملے نے پوری دنیا کے سامنے امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پوٹن نے کہا کہ آج امریکہ میں جو کچھ ہو رہا ہے میری رائے میں اچھا ہے کیونکہ یہ امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کیخلاف جو بھی کارروائیاں ہورہی ہیں، ان کے پیچھے خفیہ سیاسی مقاصد ہیں اور یہ امریکی اور پوری دنیا کے عوام کے سامنے امریکہ کے اندرونی مسائل کو بے نقابکررہا ہے۔