ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس قانونی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت وہ 2036ء تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ اس قانون کے لیے آئینی تبدیلیوں کی ضرورت تھی جس کے لیے ووٹنگ گزشتہ برس عمل میں آئی تھی۔ یکم جولائی کو ہونے والی ووٹنگ میں ایک شق کے تحت صدر پوٹن مزید دو ادوار کے لیے روس کے صدر بن سکتے ہیں۔ 68 سالہ پوٹن دو دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ بعد میں کریں گے کہ سن 2024ء میں اپنی مدت سدارت کے بعد وہ دوبارہ صدارتی امیدوار ہوں گے یا نہیں۔