پوٹن کے محل پر روسی ارب پتی کا دعویٰ

   

ماسکو : روسی ارب پتی کاروباری شخصیت ارکادی روٹنبرگ کا کہنا ہے کہ بحیرہ اْسود کے قریب قائم شاندار جائیداد کے مالک روس کے صدر ولادیمیر پوتن نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔اس سے قبل روسی صدر کے ناقدین نے الزامات عائد کیے تھے کہ یہ جائیداد اْن کی ملکیت ہے۔اور اس محل کے بارے میں ایک حالیہ تحقیقاتی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور اسے 10 کروڑ سے بھی زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔روسی صدر نے رواں ہفتے کے اوائل میں اس محل کی ملکیت کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔روٹنبرگ ارب پتی ہیں اور ان کے ولادیمیر پوتن سے قریبی روابط ہیں۔ انھوں نے ہفتہ کو عوامی طور پر اس ’محل‘ کی ملکیت کا اعلان کیا۔اْنھوں نے یہ بات حکومت کے حامی ٹی وی چینل میش ٹیلیگرام کو ایک انٹرویو میں کی اور بعد میں خبر رساں ادارے انٹرفیکس کو اس حوالے سے تصدیق کی گئی۔