ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سابقہ سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ کرنے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق سویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف کی آخری رسومات کل ہونی ہیں تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آنجہانی قائد کو ریاستی اعزاز کے ساتھ آخری دفنانے سے محروم کردیا البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ میخائل گورباچوف کو فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ ادھر روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر اپنے کام کے شیڈول کے باعث سابق سوویت صدر گورباچوف کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ میخائل گورباچوف کی تدفین ہفتہ کے روز ہال آف کالمز میں ایک عوامی تقریب کے بعد کی جائے گی جس میں سوویت یونین کے قائد ولادیمیر لینن، جوزف اسٹالن اور لیونیڈ بریزنیف کریں گے۔