وٹیکن سٹی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرس اسکوائر پر ایک خاتون کا ہاتھ زور سے جھٹک دیا کیونکہ وہ فرانسس سے مصافحہ کے بعد انہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ پوپ فرانسس اسکوائر سے گزر رہے تھے اور عقیدتمندوں سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اسی دوران بھیڑ میں موجود ایک خاتون نے پوپ کا ہاتھ پکڑ کر ا پنی جانب کھینچا جس پر پوپ نے ہلکی سی برہمی دکھاتے ہوئے خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا ۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ خاتون پوپ فرانسس سے کچھ کہنا چاہتی تھی ۔