پوپ فرانسس نے کویڈ-19 کو ختم کرنے کے لئے دعا کرنے اور روزہ رکھنے کا مطالبہ کیا

   

نئی دہلی: پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں اور دیگر افراد کا ساتھ دیتے ہوئے کوویڈ 19 کے وبائی مرض کے خاتمے کےلیے دنیا بھر کے لوگوں سے دعا کرنے اور روزہ رکھنے کا مطالبہ کیا۔
پوپ فرانسس نے “تمام مذاہب کے ماننے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 14 مئی کو دنیا بھر میں ہونے والی نماز اور دعا میں شامل ہوں ، رمضان کے روزے اور نماز ادا کریں اور محتاجوں جو خیرات کرکے دعا کریں کہ  اے خدا انسانیت کی کورونا وائرس وبائی مرض پر قابو پانے میں مدد کر”۔
ان کے اس بیان کا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس اور شیخ الازہر  اور مسلم کونسل بزرگان کے چیئرمین ڈاکٹر احمد ال طیب نے خیرمقدم کیا ہے۔
مصر کے شیخ الازہر کا بیان
فیس بک پر شائع کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر الطیب نے کہا:
میں اس اقدام کی حمایت کرتا ہوں ہمیں سب مل کر دعا کرنی چاہیے تاکہ ہم سے وبا دور ہو جائے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھی اس اقدام کی حمایت کی
انتونیو گوٹریس نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ “مشکل اوقات میں ہمیں امن ، انسانیت اور یکجہتی کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ میں اس مقدس اقدام کی حمایت کرتا ہوں اور شیخ الازہر اور پوپ کی طرف سے جو اواز دی گئی ہے اسکی حمایت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/antonioguterres/status/1256960468452814848
قبل ازیں  اتوار کے روز انسانی برادری کی اعلی کمیٹی نے تمام عقائد کے ماننے والوں کو 14 مئی کے دن “روزہ ، دعا ، اور پوری انسانیت کی بھلائی کے لئے دعا کے نام پر ایک دن منانے کی اپیل کی تھی۔
دوسرے عالمی رہنما ابوظہبی ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان ، لبنان کے صدر مشیل آؤنند اور قسطنطنیہ کے صدر بیتھلومیو کے ایکوایمیکل پیٹریاک سمیت نماز  اور دعا کے مطالبے کی تائید کی ہے۔