پوپ فرانسس کا تھائی لینڈ میں شاندار استقبال

   

Ferty9 Clinic

بنکاک۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس اپنے ایشیائی دورہ کے پہلے مرحلہ میں چہارشنبہ کی سہ پہر کو بنکاک پہنچے جہاں ان کا مقصد تھائی قیادت کو بین مذاہب اور نیوکلیئر ترک اسلحہ پر بات چیت کا پیغام دینا ہے۔ ان کا بنکاک کے ڈان میونگ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر زبردست استقبال کیا گیا جہاں ان کا سب سے پہلے ان کی مشنری کزن سسٹر اناروزا نے خیرمقدم کیا جو کئی دہوں سے تھائی لینڈ میں مقیم ہیں۔ اس وقت سینکڑوں افراد تھائی لینڈ اور وٹیکن کے پرچموں کو لہراتے ہوئے پوپ فرانسس کا استقبال کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنی سسٹر سے کہا کہ انہیں (پوپ) اپنی سسٹر کو دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی اور اب وہ تھائی لینڈ میں ان کے لیے (پوپ) مترجم کا کام بھی انجام دے سکیں گی۔