ٹوکیو ۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس آج جاپان پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت میں سخت بیان دینے والے ہیں۔ روانگی سے قبل جاپانی عوام کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پوپ فرانسس نے جوہری ہتھیاروں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ انسانی تاریخ میں آئندہ کبھی یہ ہتھیار استعمال نہ کیے جائیں۔ پاپائے روم جاپان کے چار روزہ دورے پر ہیں، جس دوران وہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ایٹم بم کا نشانہ بننے والے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی بھی جائیں گے۔
